اہلیہ کے ناراض ہوکرمیکے جانے پرشوہرنے خودکوگولی مارلی

کراچی: ماڈل کالونی میں گھرسے ایک شخص کی لاش ملی جس کی کنپٹی پرگولی لگی ہوئی تھی ، پولیس واقعے کو خودکشی قرار دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی کے علاقے میں واقع گھر سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی کنپٹی پر گولی لگی ہوئی تھی، ایس ایچ اوآغا معشوق نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ رانا پاشا عرف راحیل کے نام سے ہوئی ہے جس نے خود کو اپنے اسلحے سے کنپٹی پرگولی مار کر خودکشی کی تھی جبکہ متوفی کی اہلیہ جھگڑے کے بعد 20 روزقبل بچوں کو لے کر میکے چلی گئی تھی اور شبہ ہے کہ متوفی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ متوفی 2 بیٹے اورایک بیٹی کا باپ تھا ،لاش ورثاکے حوالے کردی۔

The post اہلیہ کے ناراض ہوکرمیکے جانے پرشوہرنے خودکوگولی مارلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cKv28Y

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...