کراچی: ڈپٹی کمشنرجنوبی ارشادسوڈھرنے تاجروں کے لیے ایس او پی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کو متعقلہ اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس حکومتی احکامات پرعمل کرنے کے لیے حلف نامہ جمع کرانا لازمی ہوگا۔
ڈپٹی کمشنرجنوبی ارشادسوڈھرنے ایس او پی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع جنوبی میں صرف وہی کاروبار کھلے گا جن کو سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن میں اجازت ملی ہوئی ہے اگر کسی ملازم کو کورونا یا بیمار ہوجاتا ہے تو اس کے تمام علاج کی ذمے داری مالکان کی ہوگی۔
ارشاد سوڈھر نے کہا کہ ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے کاروباری حضرات کے خلاف کارروائی ہوگی،کاروباری افراد کو سینی ٹائزر رکھنا ، ملازمین کوماسک اور گلووز پہنانا ہونگے،ملازمین کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا ہوگا، کاروباری حضرات کو حکومت کی دی گئی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔
کلفٹن،گارڈن،ڈیفینس،صدر اورلیاری میں کاروباری حضرا ت حکومتی احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہونگے،دکانوں پر 55 سال کے عمر کے بزرگوں کو مقرر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،ایس اوپی پرعمل نہ کرنیوالے دکانوں کو سیل کردیا جائے گا۔
The post دکانوں کے ملازم کو کورونا ہونے کی صورت میں علاج مالک کرائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34J2aLg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box