آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس؛ خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

سکھر: سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جسٹس شمس الدین عباسی کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد جب کہ خورشید شاہ کی 2 بیگمات، بیٹے زیرک شاہ اور داماد صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

نیب نے خورشید شاہ کو گزشتہ برس اسلام آباد سے گرفتار کرکے سکھر منتقل کیا تھا۔ خورشید شاہ اور ان کے اہل خانہ پر الزام ہے کہ ان کے ظاہر کردہ اثاثے ان کی آمدنی سے زائد ہیں۔ اس حوالے سے نیب نے خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

The post آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس؛ خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34T2gQC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...