پی آئی اے کے کنٹری مینیجر کورونا وائرس کا شکار، خود کو قرنطینہ کرلیا

اسلام آباد: پی آئی اے کے کنٹری مینیجر متحدہ عرب امارات، شاہد مغل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

شاہد مغل گزشتہ  ایک  ہفتہ سے دبئی میں محصور پاکستانیوں کو وطن  واپس پہنچانے  میں مصروف عمل تھے انہوں نے رش کے باوجود قونصل خانے میں پی آئی اے کا دفتر قائم کرکے ذاتی طور سے ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی کا بندوبست کیا۔

شاہد مغل ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے اور ان کے عملی اقدامات سے متحدہ عرب امارات  سے  پاکستان کے لیے پروازیں چلانا ممکن ہوئیں۔

سی ای او  پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک  نے  ان  کی  خدمات کو  خراج  تحسین  پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہد مغل جیسے افسران  پی آئی اے کا سرمایہ ہیں جو جان کے خطرے کے باوجود قومی خدمت کے جذبے سے سرشار فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہے۔

The post پی آئی اے کے کنٹری مینیجر کورونا وائرس کا شکار، خود کو قرنطینہ کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eIlQ6E

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...