اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے۔ایک طرف شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں، وہ سماجی فاصلوں پر اصرار کرتے ہیں تو دوسری جانب سیکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں۔ ایک وقت میں دو مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مؤقف آج بھی محتلف ہیں۔ان کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ شہباز شریف عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی منطق نرالی ہے، وہ مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بڑے بےتاب ہیں۔ اجلاس بلانا اسپیکر کا استحقاق ہے۔ حکومت کو اعتراض نہیں لیکن عوام ان کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔
The post شہبازشریف کا موقف اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے،فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34TmTwh
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box