بھارتی حکومت کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کا پھیلاؤ روکنے کی پالیسی کی آڑمیں بھارتی حکومت مسلمانوں کونشانہ بنارہی ہے۔

عمران خان کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ پرتشددکارروائیوں سےہزاروں بھارتی مسلمان بھوک میں مبتلاہیں۔ مودی حکومت کےاقدامات جرمن نازیوں جیسےہیں اور ہندوتوا کی متعصبانہ سوچ کاثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کی مسلم دشمنی، تبلیغی جماعت کے امیر پر وائرس پھیلانے کے الزام میں مقدمات درج

انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسی کے باعث ہزاروں مسلمان بے گھرہوئے۔ مودی سرکار کی مسلمانوں کے خلاف پرتشدد پالیسی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کیلیے مسلمانوں کوذمے دار ٹھہرانا قابل مذمت ہے، او آئی سی

واضح رہے کہ  بھارتی مصنفہ، صحافی اور سماجی کارکن ارون دتی رائے  انکشاف کرچکی ہیں کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے جس سے حالات ایک بار پھر مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں کورونا وبا کی ابتدا ہی سے تبلغی جماعت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کورونا وائرس وبا کو بنیاد بنا کر اشتعال انگیزی کی مذمت کی گئی ہے۔

 

 

The post بھارتی حکومت کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ctvb09

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...