سندھ حکومت کا ٹائیگرفورس کو کورونا ریلیف سرگرمیوں میں شامل کرنے سے انکار

کراچی: سندھ حکومت نے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کوکورونا ریلیف سرگرمیوں میں شامل کرنے سے انکار کردیا۔

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ریلیف کی تمام سرگرمیوں کوغیرسیاسی رکھا ہے، ریلیف کے کاموں میں غیرسیاسی، اچھی شہرت کے افراد کو رکھا گیا ہے، کورونا، لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد غیرسیاسی کام ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماراکوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،مشکل وقت میں عوام کی خدمت کرنا ہے، ٹائیگرفورس سیاسی کارکنوں پرمشتمل ہے، لہذا ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کوریلیف آپریشن میں شامل نہیں کرسکتے، سندھ میں ٹائیگرفورس کی سرگرمیاں ہمیں کہیں نظرنہیں آرہیں جب کہ ٹائیگر فورس رضاکاروں کوراشن کی تقسیم میں بھی شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post سندھ حکومت کا ٹائیگرفورس کو کورونا ریلیف سرگرمیوں میں شامل کرنے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wTHaVS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...