پاکستان میں کورونا سے جاں بحق 80 فیصد افراد میں دیگر بیماریاں بھی تھیں، معید یوسف

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دنیاکی نسبت کوروناسےہلاکتوں کی تعدادکم ہے اور ملک  میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے 80 فی صد افراد میں دیگربیماریاں بھی تھیں۔ 

وائرس کی صورت حال سے متعلق میڈیا بریفنگ معیدیوسف کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی مقامی منتقلی کوروکنےکی کوشش کررہےہیں۔ پاکستان میں کوروناوائرس63 فی صد مقامی طورپرمنتقل ہوا۔ ملک میں کورونا وائرس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 1 اعشاریہ 9 فی صد ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں کورونا کے 514 نئے کیس رپورٹ، مزید 16 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے اپریل کےآخرتک کوروناٹیسٹ کی استعداد 20 ہزارہوجائےاس کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی اور ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے میں مدد ملے گی۔ موجودہ حالات میں تاجراورصنعت کارسماجی فاصلے سےمتعلق ہدایات پرمکمل عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانیوں کا مستحکم امیون سسٹم کورونا کوشکست دینے لگا

معاون خصوصی برائے سلامتی امور نے بتایا کہ دنیابھرمیں پھنسےپاکستانیوں کومرحلہ وارواپس لایاجارہاہے۔افغانستان سے پاکستانیوں کے 500،500 افراد کے گروپ کولایاجائےگا۔ متحدہ عرب امارات  سےاسی ہفتے17پروازوں سےپاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے۔ ترکی،امریکا،آسٹریلیا،قطراوردیگرممالک کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں گے۔جہاں پی آئی اے کی رسائی نہیں،وہاں دوسری ایئرلائنزکی مددلیں گے۔

 

The post پاکستان میں کورونا سے جاں بحق 80 فیصد افراد میں دیگر بیماریاں بھی تھیں، معید یوسف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XOItk2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...