کراچی پولیس نے القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے کالعدم القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی سی آئی اے عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار افراد القاعدہ برصغیر کے اہم کارندے ہیں جن میں محمد عمر ، محمد بلال ، محمد وسیم اور محمد عامر شامل ہیں، ان کے قبضے سے 10 ڈیٹونیٹر ، ریموٹ اور ریسیور برائے آئی ڈی ، بونا کارڈ ، 3 ہینڈ گرینڈ اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔
عرفان بہادر نے کہا کہ چاروں ملزمان کراچی میں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتے تھے ، انہوں نے سٹی کورٹ ، پولیس ٹریننگ سینٹر ،پاکستان اسٹاک ایکسچینچ اور حساس اداروں کے دفتروں کی ریکی کر رکھی تھی، اور افغانستان سےدہشت گردی کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی۔
The post کراچی سے القاعدہ برصغیر کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34MzSzH
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box