پشاور: این 95 ماسک اورسیکڑوں تھرمل گنزچوری کرنے والے 5 سرکاری ملازمین گرفتارکرلیے گئے ہیں۔
مشکل کی اس گھڑی میں جہاں کرونا سے نمٹنے کے لئے ملک بھرمیں حافظتی اقدامات کئے جارہے ہیں وہیں پشاورمیں محکمہ صحت کے ملازمین نے ڈاکٹروں کے لئے خریدے گئے این 95 ماسک چوری کرلئے۔
ایس پی کینٹ پشاورتصور اقبال کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز سے تھرمل گن چوری میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان نے اسٹور سے کرونا وائرس کی خاطر خریدے گئے تھرمل گن چوری کئے تھے۔ ملزمان نے اس سے قبل بھی اسٹورسے گلوزاور این 95 ماسک اور تھرما میٹر بھی چوری کئے تھے۔
کارروائی میں 10 لاکھ روپے مالیت کے تھرمل گن بھر برآمد کر لئے گئے۔ برآمد ملزمان سے مسروقہ سامان فروختگی کے عوض تین لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔
The post این 95 ماسک اورسیکڑوں تھرمل گنزچوری کرنے والے 5 سرکاری ملازمین گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bjGGHs
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box