راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٓٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے مغرب میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کا موثر جواب دیا۔
سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید اور3 جوان زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پاک فوج کے شہید اہلکار شہید جوان حوالدار اکبر حسین کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا۔ شہید نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔
The post شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vn6pcE
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box