شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروادی

لاہور: وزیراعظم عمران خان کو وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار کا چیک کرونا ریلیف فنڈ کےلئے دیا ہے۔

وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں وزیرریلوے شیخ رشید نے ملازمین کے ایک دن کی تنخواہ جمع کروادی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں ریلوے ملازمین و افسران کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار روپے کا چیک دیا۔

وزیرِ ریلوے وزیر اعظم کو بتایا کہ ریلوے کی جانب سے چمن کے لئے 30 کوچز پر مشتمل ایک ٹرین بھجوا دی گئی ہے جس میں 500 افراد کے آئسولیشن کے لئے انتظام ہے اسی طرح ریلوے تفتان کے لئے بھی 500 افراد کے لئے ٹرین بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے میڈیکل کوچز کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

The post شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bnBAtX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...