ضلع جنوبی، کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کیلیے مزید 3 موبائل ٹیمیں تشکیل

کراچی:  نوول کورونا وائرس COVID-19 کے ٹیسٹ بڑھانے کے لیے ضلع جنوبی میں مزید3 موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے موبائل ٹیمیں لیاری، گارڈن اور گذری میں کورونا کے ٹیسٹ کریں گی، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے کورونا وائرس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جنوبی کے 3 بڑے علاقوں میں واک تھرو کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

موبائل لیب کے ذریعے ضلعی انتظامیہ اور انڈس اسپتال مل کر کورونا کے ٹیسٹ کریں گے انھوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 300 ہوچکی ہے جن میں سے70 صحت یاب ہوکرگھر جاچکے ہیں جبکہ 230 مریض اسپتال اور گھروں میں بنے قرنطینہ میں موجود ہیں، 25 کورونا وائرس کے مریض ایکسپو سینٹر منتقل کیے ہیں اب تک ضلع جنوبی کے 50 مریض وہاں منتقل ہوچکے ہیں۔

ضلع جنوبی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صدر، لیاری اور ڈیفنس میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اضافی کورونا کے مریضوں کو ایکسپو سینٹر اور لیاری جنرل اسپتال منتقل کیا جائیگا، ضلع جنوبی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سے بھی مدد لی جارہی ہے لیڈی ہیلتھ ورکرزگھرگھر جاکر ٹیسٹ کروانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی آگاہی دیں گی، اجلاس میں ضلع جنوبی کے پولیس حکام اور انڈس اسپتال کے ڈاکٹر بھی شریک تھے۔

The post ضلع جنوبی، کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کیلیے مزید 3 موبائل ٹیمیں تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XPmt8H

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...