کورونا وائرس کے باعث پاکستان ریلوے کو 5 ارب سے زائد کا نقصان

 اسلام آباد: کورونا وائرس نے پاکستان ریلوے کو بھی شدید مالی بحران سے دوچار کردیا ہے اور اب تک 5 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن کی معطلی سے پاکستان ریلوے کو 5 ارب 26 کروڑ کا نقصان ہوا ہے، مسافر ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو 3 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہواجب کہ مال بردار گاڑیوں کی بندش سے ریلوے کو2 ارب 10کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا ہے، ٹرین آپریشن کی معطلی سے پاکستان ریلوے کو یومیہ ساڑھے 15 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن معطلی سے ملک بھر میں 69 لاکھ مسافر متاثر ہوئے، مارچ میں پاکستان ریلوے کے 12 لاکھ مسافر آف لوڈ ہوئے جب کہ 22 مارچ سے ٹرین آپریشن معطلی سے57 لاکھ مسافر متاثر ہوئے، ٹرین آپریشن معطلی سے ایک ماہ میں پاکستان ریلوے کو 4 ارب 76 کروڑ کا نقصان ہوا جب کہ مارچ کے ابتدائی 3 ہفتوں میں مسافر آف لوڈنگ سے ریلوے کو 50 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

The post کورونا وائرس کے باعث پاکستان ریلوے کو 5 ارب سے زائد کا نقصان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aC3Ac8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...