ملک کے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کمی

 کراچی: رواں مالی سال پاکستان کے کرنٹ اکاﺅنٹ کا خسارا 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوگیا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو کم کرنے کے لیے حکومتی کوششیں کامیاب ہونے لگیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے جاری حسابات کے کھاتے کا خسارہ کم ہوگیا ہے۔ مارچ کا خسارہ 60 لاکھ ڈالر رہ گیا اور فروری میں 19 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا۔

یہ بھی پڑھیں: براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ

مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کا خسارہ گزشتہ سال سے 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم رہا۔ جولائی تا مارچ جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کھاتہ کو 10 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارہ کا سامنا تھا۔

گزشتہ مالی سال جاری کھاتے کا خسارہ کی ڈی پی کا 4.7 فیصد تھا اور رواں مالی سال 9 ماہ کا خسارہ جی ڈی پی کے 1.3 فیصد کے برابر ہے۔

The post ملک کے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y9HwTF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...