مسابقتی کمیشن کی چئیرپرسن ودیا خلیل اور 2 ارکان کی برطرفی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور 2 ارکان کی برطرفی کا حکم سنادیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور دو ارکان ڈاکٹر محمد سلیم اور ڈاکٹر شہزاد انصر کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم سنادیا۔ عدالت نے چیئرپرسن مسابقتی کمیشن اور دو ممبران کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

وفاقی کابینہ نے چار اکتوبر2018 کو مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور 2 ارکان کا فیصلہ کیا تھا۔ فنانس ڈویژن نے 15 اکتوبر 2018 کو ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تینوں ارکان نے برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے حکومت کا برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر چیئرپرسن مسابقتی کمیشن اور ممبران کو بحال کردیا تھا۔

وفاق نے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

The post مسابقتی کمیشن کی چئیرپرسن ودیا خلیل اور 2 ارکان کی برطرفی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bxueEa

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...