حکومتِ سندھ نے گاڑیوں اور جائیداد پر ٹیکس میں 25 فیصد رعایت دے دی

کراچی: سندھ حکومت نے  گاڑیوں، جائیداد پر عائد ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس میں 25 فی صد رعایت دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ 

محکمہ ایکسائز سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیشنل ٹیکس میں دی گئی یہ رعایت 3ماہ کےدوران ہوگی ۔ اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس میں بھی3ماہ کیلیے25فیصدرعایت دی گئی ہے جس کا اطلاق تمام منقولہ جائیداد پرہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروہیکل ٹیکس میں بھی 25 فی صد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیکس میں رعایت تمام کمرشل گاڑیوں پرہوگی۔ علاوہ ازیں آئندہ تین ماہ کے لیے سندھ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی معاف کردی گئی ہے جس کا اطلاق پارکس، سنیما ودیگرتفریحی سرگرمیوں پر ہوگا۔

The post حکومتِ سندھ نے گاڑیوں اور جائیداد پر ٹیکس میں 25 فیصد رعایت دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2x28LEp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...