وزیراعظم اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آئی ایس آئی کی خدمات، قربانیوں کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا جب کہ وفاقی وزراء اور مشیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کو دورے کے دوران داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز اورکورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی سلامتی، خود مختاری اور تحفظ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

The post وزیراعظم اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aB5ZU5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...