اسلام آباد: وزارت ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن مزید 10 روز کیلئے معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرین کی بندش میں 24 اپریل تک توسیع کردی۔
وزارت ریلوے نے ملک میں ٹرین آپریشن کی بندش میں مزید 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے ٹرین آپریشن 24 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ ٹرین آپریشن 15 اپریل کو شروع کیا جانا تھا جس کو 25 اپریل تک لیجانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ٹرین بندش میں توسیع کا فیصلہ تفصیلی غور کے بعد کیا گیا جب کہ یکم رمضان المبارک سے ٹرین آپریشن بحال کرنے سے متعلق دوبارہ غور کیا جائے گا اور آپریشن کی بحالی سے متعلق وزیر اعظم سے منظوری لی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تفتان اور طورخم بارڈر کیلئے ٹرینوں میں موجود کورنٹائن اسپتالوں کی پیشکش کی ہے جو حسب ضروت کام کریں گی جب کہ مال برداری گاڑیوں کا آپریشن بغیر تعطل جاری رہے گا۔
The post پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن مزید 10 روز تک معطل رکھنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xgThN1
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box