کورونا وائرس؛ عالمی بینک پاکستان کو1ارب ڈالر فراہم کرے گا

 اسلام آباد: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک نے پاکستان کو1 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کے لیے عالمی بینک نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل عالمی بینک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے۔ اس رقم میں سے 15 کروڑ ڈالر سے میڈیکل آلات خریدنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے اور5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اضافی 1 ارب ڈالر کی رقم صحت، ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ عالمی بینک نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے اثرات کاجائزہ لیتے ہوئے رسک رپورٹ جاری کی تھی جس میں پاکستان کے لیے معاشی خطرات ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا تھا  کہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار 1952 کے بعد پہلی مرتبہ منفی ہونے کا خدشہ ہے اور  معیشت مزید دو سال تک دباؤ کا شکار رہے گی۔

The post کورونا وائرس؛ عالمی بینک پاکستان کو1ارب ڈالر فراہم کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3chBe7U

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...