کورونا وبا سے پاکستان میں امریکا اور یورپ سے بھی بدتر حالات ہوسکتے ہیں، بلاول

 کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان میں امریکا اور مغربی یورپ سے بھی بری صورت حال ہو سکتی ہے۔

عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو میں چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ اس وباءکے پھیلنے کی ابتدا ہی سے ایک غلط احساس تحفظ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ہم اس حقیقت کو نظرانداز کر رہے ہیں کہ دنیا بھر میں یہ وباء کس قدر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وباء کی تیزی کا احساس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بروقت ضروری اقدامات اٹھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف یہ امید نہیں کرسکتے کہ سب خود اچھا ہوجائے گا۔ اگر ہم اپنی تیاری نہ کریں تو پاکستان بہت خاموشی سے ایک تباہی کی صورت حال کی طرف جاسکتا ہے۔ پاکستان میں صحت کے ماہرین نے یہ تجویز دی تھی کہ پورے ملک میں سخت اقدامات کئے جائیں۔ ہم معیشت کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں لیکن لوگوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5493 ہوگئی، 93 افراد جاں بحق

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صحت کے شعبے میں رقم مہیا کرنے کے لئے بھی تیار نہیں۔ پاکستان میں حفاظتی لباس اور طبی عملے کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگر طبی آلات کی بھی قلت  ہے۔ وفاقی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے  سست روی سے فیصلے کر رہی ہے اور لاک ڈاﺅن سے متعلق بھی کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

 

The post کورونا وبا سے پاکستان میں امریکا اور یورپ سے بھی بدتر حالات ہوسکتے ہیں، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RPdror

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...