حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صدر روٹری انٹرنیشنل ہولگر نیک کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں  پولیوکے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کاوشوں کو سراہا۔

معاون خصوصی برائے ہیلتھ ڈاکٹر ظفر مرزا نے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو کے خلاف جاری حالیہ مہم میں ایک لاکھ سے زائد سیکورٹی اہلکار اور ڈھائی لاکھ پولیو ورکرز نے خدمات سرانجام دیں اور پانچ سال سے کم عمر چار کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل برؤے کار لانے کے لیے پرعزم ہے، حکومت پولیو کے خلاف کام کرنے والے ہرتنظیم کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور ان کے کام میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں پر آمدورفت کو منظم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پولیو وائرس کی ترسیل کو روکنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

The post حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tzNfVQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...