پتراجایا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔
ملائیشیا میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ دورے سے ملائیشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کواسٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی، ملائیشیا کے ساتھ تجارت اوردفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات ہوئی اور 3 معاہدوں پردستخط ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے بھی واضح کیا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کوالالمپورکانفرنس میں عدم شرکت پرمعذرت خواہ ہیں، وزیراعظم عمران خان
وزیرخارجہ نے کہا کہ ملائیشیا میں 82 ہزارپاکستانی مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں، ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایک معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اگرکوئی پاکستانی ورکرملائیشیا میں جاں بحق ہوگیا تو اسکے خاندان کو پنشن ملے گی۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ رواں سال ملائیشیا سے آنے والی ترسیلات زرمیں 35 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستانیوں نے ایک ارب 55 کروڑڈالروطن بھجوائے۔
The post پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GUp1bY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box