گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بارپھرموخر

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری پھرموخرکردی۔

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد سے 15 فیصد تک اضافے کا جائزہ لیا گیا تاہم ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری پھر موخرکردی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر اتفاق کررکھا ہے۔ یہ اضافہ یکم جنوری سے ہونا تھا لیکن سیاسی و عوامی ردعمل کے باعث تیسری مرتبہ ای سی سی کے اجلاس میں سمری پیش ہونے کے باوجود اضافہ موخرکردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 245 فیصد تک اضافے کی تجویزدی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن نے 15 فیصد تک اضافہ کی سفارش کی تھی۔

The post گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بارپھرموخر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37UOOwk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...