کشمیری آج بھی آزاد فضا میں سانس لینے کا خواب دیکھ رہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ ملائیشیا کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات تزویراتی تعلقات میں تبدیل ہو رہے ہیں، وزیراعظم نے دورہ ملایشیا کے دوران کشمیر کی بھرپورحمایت کرنے پرمہاتیرمحمد کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستانی عوام نے کشمیری عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا، قومی اسمبلی اور سینٹ نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کی قراردادیں منظور کیں، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ نے کشمیر سے متعلق بہترین سفارت کاری کی جب کہ افغان حکام سے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب پر پابندی کا معاملہ اٹھایا ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، مودی حکومت نےکشمیریوں پرزمین تنگ کردی اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق پاکستان چین سے رابطے میں ہے اور چینی حکومت پاکستانی طلبہ کا خیال رکھ رہی ہے۔

The post کشمیری آج بھی آزاد فضا میں سانس لینے کا خواب دیکھ رہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SktqKo

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...