میری لینڈ / ریسٹرس ٹاؤن: ڈاکٹر حسن ’جے‘ جلیسی امریکی ایوان نمائندگان میں پہلے پاکستانی نژاد سینیٹر کے طور پر منتخب ہونے کے لئے پر امید ہیں۔
گزشتہ برس کے اواخر میں علیجا کمنگس کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی ہے، امیدوار برائے امریکی ایوان نمائندگان پاکستانی نژاد ڈاکٹر حسن ’جے‘ جلیسی نے ایکسپریس ٹریبون کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے مختلف ایشوز پر بات کی، امیگریشن اصلاحات کے بارے میں ڈاکٹر حسن جلسی نے کہا کہ ہمیں امیگریشن درجہ یا گرین کارڈز میرٹ پر دینے کی ضرورت ہے۔
امریکی حکومت ہزاروں افراد کوایچ ون بی(ورک ویزے) دیتی ہے لیکن انہیں اسے گرین کارڈ میں تبدیل کرنے میں کئی دہائیاں لگتی ہیں، میرے خیال میں یہ چیزمناسب نہیں،انھوں نے محسوس کیا کہ ورک ویزا والے کتنے لوگ گرین کارڈ کے لیے اپلائی کرتے ہیں یہ معاملہ کمپنی یا سپانسر کرنے والے افراد پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ یہ میرٹ پر ہو گا۔
ڈاکٹر حسن جلیسی پاکستان،بھارت اور کچھ دوسرے ممالک کے لیے 7فیصد حکومتی کوٹہ پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں کیونکہ یہ صرف ایک بہت بڑا’’بیک لاگ‘‘ پیدا کرتا ہے اور ناپسندیدہ ہونے کا احساس بھی پیدا کرتا ہے۔
The post ڈاکٹر حسن امریکی امیگریشن پالیسی میں اصلاحات کے خواہاں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37QOcYw
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box