اٹک میں 18 سالہ نوجوان جنسی تشدد سے ہلاک

اٹک: ضلع پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں توت کا 18 سالہ نوجوان جنسی زیادتی کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔

اٹک کے ضلع پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں توت کے رہائشی 18 سالہ نوجوان کو ڈرائیور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور نوجوان پر جنسی تشدد کیا۔ نوجوان ابوبکر ٹرالر پر کنڈکٹری کرتاتھا۔

زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد نوجوان کی حالت غیر ہونے پر اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں سے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تاہم نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

بچے کے والد نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرادی جب کہ پولیس کی ٹیم ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

The post اٹک میں 18 سالہ نوجوان جنسی تشدد سے ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UqdoBk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...