سلامتی کونسل کشمیریوں کوحق خودارادیت دینےکے وعدے پرعمل کرے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے پر عمل کرے۔

یوم حق خودارادیت کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کارروائیوں کامقصد کشمیرکی متنازع حیثیت تبدیل کرناہے، بھارت یواین فیکٹ فائڈنگ مشن کومقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت دے۔

وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیوعالمی برادری کے ضمیرپربوجھ ہے، سلامتی کونسل کشمیریوں کوحق خودارادیت دینےکے وعدے پرعمل کرے، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔ وزیرخارجہ نے بھارت کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ بھارت میں لگاتارظلم وستم اپنی انتہا کوپہنچ چکاہے۔

واضح رہے کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کی حمایت میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا تھا۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

The post سلامتی کونسل کشمیریوں کوحق خودارادیت دینےکے وعدے پرعمل کرے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MXcgRd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...