(ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اورآل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، فردوس عاشق

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آلِ شریف نے عوام کا کاروباربند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اورآل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کوسمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا ہے۔ معیشت پرکانفرنس کرنے کے بجائے اسحاق ڈارکوواپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اورشاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال صاحب کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی، 3 دہائیاں برسر اقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے جب کہ آلِ شریف نے عوام کا کاروبار بند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔

The post (ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اورآل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35zKBgi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...