لاہور: بھارت میں شادیاں کرنے والی پاکستان اورآزاد کشمیر سے وابستہ خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
متنازع شہریت قانون کے خلاف بھارت بھرمیں ہنگامے جاری ہیں۔ جب کہ بھارت میں شادیاں کرنے والی پاکستان اورآزاد کشمیر سے وابستہ خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی شہریت نہ ملنے سے ان خواتین کا وہاں نہ صرف قیام مشکل ہو گیا ہے بلکہ واپسی بھی ناممکن سی ہوگئی۔
مقبوضہ کشمیرسمیت مختلف ریاستوں میں300 سے زائدپاکستانی اورکشمیری خواتین اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہیں اور واپس آنے کی جدوجہدمیں لگی ہوئی ہیں، درجنوں خواتین ایسی ہیں جن کے شوہرفوت ہوچکے یاپھرطلاق ہوگئی۔ اب وہاں کسمپرسی کی زندگی گزاررہی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں محصورطلاق یافتہ کبریٰ گیلانی اورکپواڑہ میں مقیم بشریٰ فاروق ایسی خواتین میں سے ہیں، انصاربرنی ٹرسٹ کے سربراہ انصاربرنی نے ایکسپریس کوبتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے ان خواتین کے حقوق کے لیے آوازاٹھارہے ہیں۔
The post بھارت میں شادی کرنے والی پاکستانی و کشمیری خواتین کومشکلات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34TcPS8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box