اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کو قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں اصلاحات لانے کا مطالبہ بہت پرانا ہے اور ترامیم کیلئےعرصےسےکوششیں جاری تھیں، ن لیگ حکومت نے بھی نیب اصلاح کیلئےکمیٹی بنائی تھی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ایک پرپوزل سامنے رکھا ہے، یہ آرڈیننس دونوں ایوانوں میں جاناہے اور مسودے کو قانونی سازی کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا، دونوں ایوانوں کے ممبران بہتری کیلئے تجویز دینا چاہیں تو ضرور دیں، ہم کھلےدل سےاپوزیشن کی ٹھوس تجاویزقبول کرینگے، اپوزیشن اچھی وٹھوس تجاویزضرور پیش کرے۔
شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ ترمیم انتقامی کارروائی کیلئےہونےکاتاثردرست نہیں اور کسی سے امتیازی سلوک برتنےکی خواہش نہیں۔
The post نیب آرڈیننس کو قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا،شاہ محمود appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/354A6k9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box