تشدد سے لڑکے کی ہلاکت؛ ہائیکورٹ نے صلح نامے کی کاپی طلب کرلی

کراچی:  بہادر آباد میں تشدد سے 14 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے معاملے میں مقتول کے اہلخانہ اور ملزموں میں سمجھوتہ ہوگیا جب کہ ہائی کورٹ نے صلح نامے کی کاپی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو 14 سالہ ریحان کو بہیمانہ تشددکرکے قتل کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے اور جی آئی ٹی بنانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل ملزمان نے موقف دیا کہ مقتول کے ورثا سے سمجھوتہ ہوگیا ہے، مدعی کے وکیل نے موقف اپنایاکہ اگر صلح ہوگئی ہے تو صلح نامے کی کاپی عدالت میں کیوں پیش نہیںکی گئی، عدالت عالیہ نے ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر صلح نامے کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اہلخانہ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، کچھ معلوم نہیں کیا ہو رہا ہے، ریحان کو برہنہ کرکے جس طریقے سے مارا گیا وہ دہشت گردی کے زمرے میںآتا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا جائیں، تشدد کی ویڈیو بنا کر پھیلانا بھی سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

The post تشدد سے لڑکے کی ہلاکت؛ ہائیکورٹ نے صلح نامے کی کاپی طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q871yI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...