لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج

 لاہور: پنجاب بھر میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لیے جس کے نتیجے میں شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔

دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی اور موٹروے کو متعدد مقامات سے ٹریفک کےلیےبند کردیا گیا جبکہ دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہوگئی۔

ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ اوس پڑنے سے سڑکوں پر پھسلن بھی پیدا ہوگئی ہے اور مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

حد نگاہ کم ہونے کےباعث  ایئرپورٹس پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی سخت متاثر ہے۔

The post لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q59fik

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...