مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ایک اوردرخواست دائر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔ درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ اس کے علاوہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ایک بار 6 ہفتوں کے لئے مریم نواز کو  بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

The post مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ایک اوردرخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qku3Tt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...