مسیحی برادری آج کرسمس مذہبی جوش وجذبے سے منارہی ہے

 اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج  حضرت عیسیؑ کے یوم ولادت پر کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔

گرجاگھروں کوسجادیاگیا،خصوصی عبادات اوردعائیہ تقریبات میں پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اورامن وسلامتی کی دعائیں مانگی جارہی ہیں، گرجاگھروں کے باہرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت کئے گئے ہیں، گرجاگھروں میں کرسمس ٹری اور چرنیاں بھی سجائی گئی ہیں جبکہ گھروں میں مہمانوں کی خاطر تواضع کے لئے کرسمس کیک بھی تیارکئے گئے ہیں، بشپ آف لاہورعرفان جمیل کیتھڈرل چرچ مال روڈ جبکہ آرچ بشپ سبسٹین شاہ کیتھولک کیتھڈرل چرچ لارنس روڈمیں خصوصی خطاب کریں گے۔

ایف جی اے چرچ بہارکالونی اوریوحناآبادمیں بھی کرسمس کی خصوصی تقریبات ہوں گی۔ صدرمملکت عارف علوی نے کرسمس کے موقع پر پیغام میں کہاکہ ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے مسیحی برادری کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کرسمس پر پیغام مسیحی بھائیوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ حکومت قومی ترقی کے لئے اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے، حضرت عیسیؑ کا پیغام انسانیت سے محبت، امن، برداشت اور شفقت پر مبنی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرسمس تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔ بلاول نے مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں میں کہا ہے کہ تمام مذہبی تہواروں کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

The post مسیحی برادری آج کرسمس مذہبی جوش وجذبے سے منارہی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SmGC2X

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...