کراچی: شہر کا پارہ مزید 2 ڈگری گر گیا، کم سے کم درجہ حرارت11ڈگری ریکارڈ جب کہ آج منگل کو سردی میں مذید اضافے کا امکان ہے۔
شہرمیں اتوار کی شب چلنے والی سرد ہوائیں پیر کو بھی دن بھر چلیں، جس کی وجہ سے مجموعی درجہ حرارت میں کمی رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا کم سے کم پارہ 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی کئی ڈگری کمی سے 25 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 32 فیصد رہا جبکہ شام کے وقت 19 فیصد رہا،پیرکو دن بھر کوئٹہ کی شمال مشرقی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت مطلع خشک اور صاف رہنے جبکہ رات کے وقت سردرہنے کا امکان ہے۔
The post آج سردی میں مزید اضافے کا امکان، سرد ہوائیں چلتی رہیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QgQQiK
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box