لاہور: سابق وزیراعلی شہباز شریف دور کے ایک اور بڑے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے اسپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کر لی گئی جس کے مطابق سول ورک، زمین کی خریداری، فنانشل مینجمنٹ اور ٹھیکہ دینے میں59 ارب 39کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئیں، زمین کی خریداری میں 15ارب 51کروڑ، زائد قیمتوں کی مد میں 4 ارب 36 کروڑ کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔
ٹھیکیداروں کو بغیر تخمینہ کے 32 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ پیمائشوں کا ریکارڈ نہ رکھنے کے باوجود 33 کروڑ 72 لاکھ روپے اور سدرن لوپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کیلیے 65 کروڑ 67 لاکھ روپے اضافی ادا کیے گئے جبکہ اس کی رپورٹ تیار کرنے کیلیے 8 کروڑ 4 لاکھ روپے بلاجواز ادا کیے گئے، کمپاؤنڈ انٹرسٹ کی مد میں 44 کروڑ 45 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔
اسی طرح 42 ارب 38 کروڑ روپے کی ادائیگیوں کے کوئی دستاویزی ثبوت ہی نہیں۔ محکمہ مواصلات اور آڈیٹر جنرل پاکستان نے 2006 سے 2016 کے دوران رنگ روڈ کی تعمیر پر آنے والی لاگت کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کی جسے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کردیا گیا، آئندہ اجلاس میں اس پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
The post شہباز دور کے ایک اور منصوبے لاہور رنگ روڈ میں59 ارب کی بے ضابطگیاں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EN09lk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box