کراچی سے اغوا کی گئی لڑکی جھڈو سے بازیاب، ملزم گرفتار

جھڈو: جھڈو پولیس نے کراچی سے مبینہ طور اغواکی گئی 13سالہ لڑکی کو بازیاب کراتے ہوئے عمرکوٹ کے رہائشی 35شخص کو حراست میں لے لیا، بعدازاں دونوں کو کراچی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

جھڈو پولیس نے جھڈو بس اسٹاپ سے عمرکوٹ کے رہائشی دیدار علی خاصخیلی کو کراچی سے مبینہ طورپراغوا کی گئی 13 سالہ شبانہ کے ہمراہ حراست میں لے لیا۔لڑکی کا کہنا تھاکہ وہ کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ کی رہائشی ہے اور شادی کی نیت سے دیدارکے ساتھ گھر سے نکلی تھی۔

جھڈوپولیس کے مطابق لڑکی کے والد سے جب رابطہ کیاگیاتواس کاکہناتھاکہ اس کی بیٹی کواغوا کیاگیا ہے جس کامقدمہ انہوں نے 21 دسمبر کو تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کرایاتھا۔بعدازاں جھڈو پولیس نے دونوں کو کراچی سے آئی پولیس ٹیم کے حوالے کردیا ۔

 

The post کراچی سے اغوا کی گئی لڑکی جھڈو سے بازیاب، ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/395ed7C

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...