کراچی: اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سے 6 روز قبل 12 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔
مقدمے کے تفتیشی افسرکو بذریعہ ڈلیوری رائیڈر نکاح نامہ اور دیگردستاویزات موصول ہوئے ہیں جن پر مغویہ لڑکی اور مقدمے میں نامزد ملزم کا نام تحریرہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سے6 روز قبل 12 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں مقدمے کے تفتیشی افسرکو بذریعہ ڈلیوری رائیڈر نکاح نامہ اور دیگر دستاویزات موصول ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق نکاح نامے پر مغویہ لڑکی اریبہ دختر شمس الدین اور مقدمے میں نامزد ملزم ظفراقبال عرف پپو ولد صادق کے نام تحریر ہیں نکاح نامے پر مغوی لڑکی کی عمر 18 سالہ درج ہے۔
پولیس کے مطابق نکاح نامے کی کاپی ظفر اقبال عرف پپوکی سابقہ بیوی کے رشتے داروں کو بھی موصول ہوئی ہے ،مقدمے میں نامزد ملزم ظفر اقبال عرف پپونے ایک ماہ قبل اپنی بیوی گڑیا کوطلاق دے دی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ نکاح نامہ پردرج نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، مغویہ لڑکی کی یازیابی کے لیے بھی مسلسل کوشش جاری ہے پولیس نے بتایا کہ بذریعہ ڈلیوری رائیڈر موصول ہونے والے نکاح نامے کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ اس کے اصلی یا نقلی ہونے کی تصدیق ہوسکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ لڑکی کو بازیاب کرنے کے بعد عمرکے تعین کے لیے میڈیکل کرایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ مغویہ لڑکی کی اصل عمرکیا ہے ،مغویہ لڑکی کی والدہ کبریٰ خاتون نے مقدمے میں2 ملزمان ظفراقبال عرف پپو اورنواب کو نامزد کیا ہے ،مغویہ لڑکی کے اہل خانہ اور مقدمے میں نامزد ملزمان ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ایک دوسرے کے گھر آناجانا بھی تھا ،پولیس ذرائع کے مطابق مغویہ لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے شک کا اظہارکیے جانے پر 4 افراد کوحراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا تھاجہاں ان سے پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔
The post اورنگی میں 6 روز قبل مبینہ اغوا لڑکی نے تفتیشی افسرکونکاح نامہ بھیج دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FgQbJj
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box