اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں احتجاج پر دنیا کی خاموشی خطے کو خطرات سے دوچارکرسکتی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی مسلم مخالف قانون سازی اورامن و امان کی صورتحال پربیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھارت میں کشیدگی عروج پر ہے اور یہ سب مودی سرکار کے اقدامات کی وجہ سے ہے، آج کوئی قابل ذکر نام بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات کا ساتھ نہیں دے رہا، متنازعہ ترمیمی شہریت ایکٹ 2019 کے خلاف پوری دنیا میں بھارتی احتجاج کررہے ہیں جب کہ بھارت سرکار نے سیکولر انڈیا کے نظریے کو دفن کر دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت لائن آف کنٹرول پر کوئی شرارت کرسکتا ہے، باڑ کو کئی جگہ سے کاٹا گیا، فوج کی غیرمعمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آرہی ہے، لائن آف کنٹرول پربراہموس میزائل اور اسپائیک اینٹی ٹینک میزائلوں کی تنصیب کی اطلاع ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے وزیردفاع اور وزیرخارجہ بلاوجہ پاکستان کا تذکرہ کرتے ہیں، ہمیں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کا ایک سوچا سمجھا بھارتی منصوبہ دکھائی دے رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کو کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے ذریعے دبا دیا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ہندوستان میں جاری احتجاج کوچھپانا خواہش کے باوجود ممکن نہیں، دنیا کی خاموشی خطرناک ہے جوپورے خطے کو خطرات سے دوچارکرسکتی ہے، ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر، ترک صدررجب طیب اردگان اورایرانی قیادت سمیت اوآئی سی کا بھی شکریہ کرتا ہوں کہ ہیومن رائٹس کمیشن نے پیلٹ گنزکے استعمال کا نوٹس لے لیا۔
The post بھارت میں احتجاج پر دنیا کی خاموشی خطے کو خطرات سے دوچارکرسکتی ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZqYYBH
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box