لاہور: ایل ڈی اے کوارٹرز کے قریب عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ آگ لگنے کے ایک اور واقعے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ایل ڈی اے کوارٹرز کے نزدیک تیسری منزل پر واقع ایک کوارٹر میں اچانک بھڑک اٹھی جس کے باعث 35 سالہ خاتون اور ان کا 5 سالہ بیٹا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تاہم اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دونوں دم توڑ گئے۔
آتشزدگی کا دوسراواقعہ بلال گنج میں پیش آیا، جہاں گیس ہیٹر کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے ایک بچی اور 4 خواتین سمیت 6 افراد جھلس گئے تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
The post لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ماں اور بیٹا جھلس کر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/356dxvF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box