اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج شدہ مستحقین میں خیبرپختونخوا 2 لاکھ 77ہزار266 مستحقین کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اسلام آباد کے سب سے کم 2ہزار94 مستحقین بھی اس پروگرام میں خارج ہونے والوں میں شامل ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کیے گئے مستحقین کا صوبہ وائزڈیٹا سامنے آگیا، دستاویزکے مطابق بی آئی ایس پی نے پروگرام کے ذریعے مالی امدادلینے والے مستحقین میں سے 8 لاکھ20 ہزار165 مستحقین کو پروگرام سے خارج کردیا ہے، پروگرام سے خارج مستحقین میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے2 لاکھ77 ہزار 266 مستحقین شامل ہیں۔
پنجاب کے2 لاکھ 43 ہزار380 مستحقین، سندھ کیایک لاکھ83 ہزار42 مستحقین، بلوچستان کے45 ہزار280 مستحقین، فاٹاکے43 ہزار 445 مستحقین ، آزاد کشمیرکے17 ہزار361 مستحقین، گلگت بلتستان کے8 ہزار 297 مستحقین جبکہ اسلام آبادکے2 ہزار94 مستحقین بھی اس پروگرام سے خارج ہونیوالوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کوسہہ ماہی بنیادوں پر ساڑھے 5ہزارروپے جبکہ مستحقین کے بچوںکو اسکولوں میںاٹینڈنس کی بنیاد پرہزارروپے وظیفہ دے رہے ہیں۔
The post بینظیرانکم سپورٹ سے خارج مستحقین میں خیبر پختونخوا اول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QocEck
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box