اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم سے ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا موقف سچ ثابت ہوا کہ ہم سے سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، سلیکٹڈ حکومت سے نہ کوئی ریلیف چاہئے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ہنماوں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے، ملک اس وقت بند ہے، کاروبار بند ہے،سرمایہ کاری بند ہے، صنعت بند ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو چکی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب کا قانون اور ادارہ ختم ہونا چاہئے، اس سے ملک اور گورننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، عمران خان اور چئیرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔
The post نیب ترمیمی آرڈیننس سے ثابت ہوا حکومت ملک کو تباہ کر رہی ہے، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QykC2F
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box