لکی مروت خودکش حملے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد گرفتار

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے 3 سہولت کاروں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سرائے نورنگ کا رہائشی جمشید،شمالی وزیرستان کے خلیل اورحفیظ اللہ شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا تھا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

The post لکی مروت خودکش حملے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EIGZgb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...