لاہور: سال 2020ء نظام کی تبدیلی، اصلاحات اور نئے فیصلوں کا سال ہوگاجس میں قوم کو نئی خوشخبریاں ملیں گی، ملکی معیشت بہتر اور ادارے مزید مضبوط ہونگے۔
فروری تک حکومت کیلیے مشکلات ہونگی، بھارت بھی شرارت کر سکتا ہے تاہم جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین علم الاعداد و نجوم نے ’’نئے سال کی پیش گوئیوں‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔ ماہر علم نجوم سید انتظار حسین زنجانی نے کہا کہ 26 دسمبر کو لگنے والے گرہن کے اثرات 26 نومبر سے شروع ہوئے اور 26 جنوری تک رہیں گے، 2020ء میں 6گرہن ہونگے جن میں 4 چاند گرہن جبکہ 2 سورج گرہن ہونگے۔
ان کے دنیا پر اثرات مرتب ہونگے۔ پاکستان ٹرننگ پوائنٹ پر کھڑا ہے، اس سال تبدیلیاں و اصلاحات آئیں گی۔ بھارت کی جانب سے گولہ باری ہوسکتی ہے تاہم بڑی جنگ کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ ماہر علم نجوم، علم الاعداد و دست شناس یاسین وٹو نے کہا کہ سال 2020ء پاکستان کیلیے آسانیوں و خوشخبریوں کی نوید ثابت ہوگا، اس سال حکومت مضبوط جبکہ اپوزیشن کمزور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ عمران خان کی حکومت 5 سال مکمل کریگی، نوازشریف کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ اسٹرالوجسٹ معظم خان نے کہا کہ جنوری و فروری میں غیر متوقع فیصلے و اقدامات ہوں گے۔
لہٰذا عمران خان کو اپنی زندگی کی بہترین اننگز کھیلے کیلیے خود کو آرگنائز کرنا ہوگا۔ ماہر علم نجوم شہزادہ سید مصور علی زنجانی نے کہا کہ 2020ء لیپ کا سال ہے ، اس کا عدد 4 ہے اور آغاز بدھ سے ہورہا ہے، ایسا سال تاریخ میں کم آیا ہے مگر جب بھی آیا تو اس میں دنیاجنگ، انقلاب یا اس طرح کی کیفیت رہی ہے۔ پاکستان میں اس طرح کا سال آخری مرتبہ 1992ء میں آیا، اس وقت عمران خان کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے اور ورلڈ کپ جیتا، آج وہ ملک کے کپتان ہیں، اس سال پاکستان نئے نظام کی جانب بڑھے گا اور اصلاحات آئیں گی۔ بھارت کے ٹکڑے ہونے جا رہے ہیں۔
The post ایکسپریس فورم، نیا سال خوشخبریاں لائے گا، معیشت بہترہوگی، ماہرین علم نجوم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SHalnI
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box