رحیم یار خان / اسلام آباد / کراچی: تحریک انصاف نے بلاول بھٹوکی طرف سے ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان بلاول بھٹو کی سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش قبول نہیں کرے گی۔
پیرکومیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہاکہ ایم کیو ایم بلاول بھٹوکی سندھ حکومت میں شراکت کی دعوت قبول نہیں کرے گی، اس طرح کی پہلے بھی کئی پیشکشیںکی جا چکی ہیں، یہ تجربہ اچھا نہیں رہا، کراچی اوراندرون سندھ کی ترقی کیلئے نیا پیکج ہم دیںگے، سندھ حکومت فیل ہو چکی ہے۔ این این آئی کیمطابق وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاکہ بے بی زرداری کی سیاست والدکی کرپشن کی اسیر ہے، حادثاتی چیئرمین کا المیہ یہ ہے کہ جب بھی ٹی وی پرنمودارہوںگے کرپشن کا دفاع کریںگے۔
قومی خزانے کی چوری سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے جیالوں میں پیسے بانٹنے تک بے بی زرداری کرپشن کی ہر واردات کا دفاع کرتے ہیں۔ بے بی زرداری کے والد نے کرپشن کے ایسے ایسے شرمناک طریقے ایجادکئے کہ دنیا حیران ہے، قوم نے اپنا پیٹ کاٹ کر محروم اور نادار طبقے کیلئے انکم سپورٹ پروگرام کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا بلاول کے والد نے انکل نوازکیساتھ ملکر انکم سپورٹ کے فنڈ کو جیالے اور متوالے پالنے کیلئے استعمال کیا۔ حکومت گرانے کا خواب باپ بیٹے کودن رات پریشان کئے ہوئے ہیں۔
ڈیڑھ سال اسی پریشانی میںگزرا، آئندہ ساڑھے تین برس بھی اسی کرب میں گزریں گے۔ پوری حکومت کو پیپلزپارٹی کی متعارف کردہ آلائشوں سے پاک کریںگے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے کہاکہ بلاول بھٹوصاحب بہت سارے خواب دیکھتے، میاں پپوہیں، سیاست میںآئے دودن ہوئے ہیں اور سمجھتے ہیںکہ وہ بہت بڑے لیڈرہوگئے ہیں۔
The post ایم کیوایم بلاول کی سندھ حکومت میں شراکت کی دعوت قبول نہیں کریگی، تحریک انصاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q8OjZ4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box