نئے چیف جسٹس کا پہلا کیس: پٹواری کی برطرفی کیخلاف اپیل مسترد

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے پنجاب کے پٹواری محمد نواز کی بر طرفی کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، وکیل ذوالفقار ملوکا نے جسٹس گلزار احمد کو مبارکباد دی اور کہا کہ بطور چیف جسٹس پہلا کیس میرا سن رہے ہیں جس پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

چیف جسٹس نے ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے ریمارکس دیے کہ محمد نواز پٹواری مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا، انکوائری میں بھی اس کیخلاف فیصلہ آیا، ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

فاضل بینچ نے ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاولپور کی محکمے کے ملازم کی سنیارٹی کیخلاف اپیل زائد المیعاد ہونے پر خارج کردی، چیف جسٹس نے کہا کہ مستقبل میں بھی عدالت زائد المیعاد درخواستوں کی حوصلہ شکنی کرے گی۔

The post نئے چیف جسٹس کا پہلا کیس: پٹواری کی برطرفی کیخلاف اپیل مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2t2kHDx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...