کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نے رنچھوڑلائن میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی جانے والی عمارت گرنے کا ذمہ دار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ ایس بی سی اے کی ناک کے نیچے طویل عرصے سے شہر میں غیر قانونی اور غیرمعیاری کنسٹرکشن جاری ہے جو شہر میں کسی بھی بڑے سانحے کی وجہ بن سکتی ہے۔
آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ آباد کے پلیٹ فارم سے کراچی میں غیرقانونی اور ناقص میٹریل کی عمارتوں کی دھڑا دھڑ تعمیرات کی انسداد مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں آباد نے وزیراعلی، وزیربلدیات، چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوباقاعدہ خطوط ارسال کر کے اس امر کی جانب توجہ دلائی گئی ہے کہ شہر میں تعمیر ہونے والی غیرقانونی عمارتیں تعمیرکسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں شہر کے 10 لاکھ افراد کو لقمہ اجل بناسکتی ہیں۔
The post غیرقانونی طورپرتعمیرکی گئی عمارتیں 10 لاکھ افراد کی موت کا باعث بن سکتی ہیں، آباد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37no8Uj
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box