اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر جارحانہ بھارتی اقدامات نے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق کردیے ہیں، بھارت نے کشمیرمیں چارماہ سے ظلم و بربریت کا نیا باب رقم کیا ہے، سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردارادا کرے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کی نگرانی بڑھائے تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔
دوسری جانب پاکستان کے مطالبے پرچین نے آج ایک بار پھرسلامتی کونسل میں کشمیرکا مسئلہ اٹھایا، چین نے پاکستانی وزیرخارجہ کے خط کوبنیاد بنا کرسلامتی کونسل میں کشمیرپرایک تفصیلی بریفنگ مانگ لی، بریفنگ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والا اقوام متحدہ کا مبصرمشن دے گا۔
The post کشمیریوں کوحق خودارادیت دلانے کی ذمہ داری سلامتی کونسل کی ہے، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PUF1Pb
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box