کراچی: پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پر پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی و صدر خواتین ونگ شاہدہ رحمانی کا سامان غائب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئی تھیں، سامان کی گمشدگی کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی ایم این اے کئی گھنٹے تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر پریشانی رہیں۔
اس موقع پر شاہدہ رحمانی کی جانب سے وائرل کی جانے والی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ سامان کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کے سبب وہ اہم اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں، ان کی جانب سے سول ایوی ایشن حکام کو سامان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروادی گئی۔
The post اسلام آباد جانے والی پروازپرایم این اے شاہدہ رحمانی کا سامان غائب ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Msx7vn
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box